پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ ملک میں سرمایہ کاری اور معاشی سرگرمیوں میں مثبت پیش رفت جاری ہے۔
مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اگست میں 316 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
وزیراعظم کا امیرجماعت اسلامی سے رابطہ، لانگ مارچ ملتوی کرنے کی درخواست
خرم شہزاد نے کہا کہ براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے یہ اعداد و شمار سال کی بلند ترین ماہانہ سطح کو ظاہر کرتے ہیں۔ براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں چین، کینیڈا اور متحدہ عرب امارات نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ منافع کی واپسی میں کمی کے باعث بھی براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں بہتری آئی ہے۔
اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بڑھتے رجحان اور معاشی سرگرمیوں میں بہتری کی عکاسی کرتا ہے۔