Gas Leakage Web ad 1

پرتگال سے آئے سرمایہ کاروں کے وفد کی گورنر پنجاب سے ملاقات، سرمایہ کاری منصوبوں پرتبادلہ خیال

0

 

Gas Leakage Web ad 2

لاہور(نمائندہ نادیہ تبسم)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہائوس لاہور میں پرتگال سے آئے سرمایہ کاروں کے وفد کی اوورسیز پاکستانی ڈاکٹر محمد سہیل اور چودھری اورنگزیب کی قیادت میں ملاقات ہوئی ۔

ملاقات میں صحت اور قابل تجدید انرجی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

وفد میں چودھری اورنگزیب ڈاکٹرسہیل، ٹائیگوسلوا فیلکائو (Tiago silva Falcao،سیونی ڈلائیویرا(Sueny Dliveira)، جوز پاولو ماروز(Jose Paul Maroues) ،مانول اینٹونیوساوسا شامل تھے۔

اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لحاظ سے ایک محفوظ ملک ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی خطیر زرمبادلہ کے ذریعے ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.