Gas Leakage Web ad 1

لاہور: اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ٹیم سعد احسان کے سی ای او خالق احسان کی جانب سے شاندار خراج تحسین

0

 

Gas Leakage Web ad 2

لاہور – اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی لاہور میں ٹیم سعد احسان کے سی ای او خالق احسان کے ساتھ ملاقات ہوئی، جس میں احسان خالق نے ارشد ندیم کو پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کے مقابلوں میں 92.97 میٹر کی تھرو کرکے نیا اولمپک ریکارڈ قائم کرنے پر مبارکباد دی۔

ملاقات کے دوران، احسان خالق نے ارشد ندیم کو بتایا کہ آپ نے 40 برس کے وقفے کے بعد اولمپکس میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیت کر پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس شاندار کامیابی نے پاکستان کو دنیا بھر میں ممتاز کر دیا ہے۔

ملاقات کے اختتام پر، سی ای او احسان خالق نے ارشد ندیم کو ایک ملین روپے کا چیک بھی پیش کیا، جو کہ ان کی شاندار کارکردگی اور قومی فخر کی علامت کے طور پر دیا گیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.