Gas Leakage Web ad 1

آزاد کشمیر: شاعر احمد فرہاد کی ضمانت منظور

0

اسلام آباد / مظفر آباد(نیوز ڈیسک) چیف جسٹس مظفر آباد ہائیکورٹ نے 2 لاکھ روپے مچلکے کے عوض احمد فرہاد کی ضمانت منظور کرلی۔

Gas Leakage Web ad 2

مظفر آباد ہائیکورٹ میں احمد فرہاد کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس مظفر آباد ہائیکورٹ صداقت حسین راجہ نے ریمارکس دیے کہ عدالتی نظام کی خرابی کی وجہ سے احمد فرہاد کو سزا بھگتنی پڑی۔

آج کل کے جج بھی سیاستدانوں کی طرح میڈیا کو دیکھتے ہیں کہ آج میڈیا پر میری خبر چلی ہے کہ نہیں، پھر تاثر دیا جاتا ہے کہ آزاد کشمیر کا عدالتی نظام مضحکہ خیز ہے، آزاد کشمیر ایک چھوٹی سی ریاست ہے اور ہمارا اپنا عدالتی نظام ہے۔
چیف جسٹس مظفر آباد ہائیکورٹ نے احمد فرہاد کی فیملی کو تنبیہ کی کہ؛ ’’آپ اپنے شوہر کو سمجھائیں کہ وہ بے شک اپنی شاعری کے ذریعے جذبات کا اظہار کرے لیکن احمد فرہاد صرف شاعری کرے، صحافت نہ کرے۔‘‘

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.