ٹیکس سال 2026 کیلئے خوردہ فروشوں کی فکسڈ اسکیم کا خصوصی طریقہ کار جاری
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس سال 2026 کے لیے خوردہ فروشوں کی فکسڈ ٹیکس اسکیم کا خصوصی طریقہ کار جاری کر دیا ہے۔
اس اسکیم کا اطلاق ایسے خوردہ فروشوں پر ہوگا جو دکانوں کے ذریعے کاروبار کرتے ہیں اور جن کا سالانہ ٹرن اوور 20 کروڑ روپے تک ہے۔
وفاقی سماجی تحفظ کے پروگراموں میں 14 ارب روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف
ایف بی آر کے مطابق ایک سے زائد دکانوں کے مالکان، ٹئیر ون ریٹیلرز اور بعض پیشہ ور افراد اس اسکیم سے مستثنیٰ ہوں گے، جبکہ ٹیکس سال 2025 کے ریٹرن فائلرز کے لیے بھی مخصوص شرائط مقرر کی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ اسکیم ان افراد پر لاگو نہیں ہوگی جن کا کاروباری حجم گزشتہ تین برسوں میں سے کسی ایک سال میں 20 کروڑ روپے سے زیادہ رہا ہو۔