روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایران کے ’ماسکیٹو فلیٹ‘ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھوٹی اور تیز رفتار کشتیوں پر مشتمل یہ بحری بیڑا جدید ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں کی بدولت جنگی کارروائیوں میں مؤثر ثابت ہو رہا ہے۔
ٹیکس سال 2026 کیلئے خوردہ فروشوں کی فکسڈ اسکیم کا خصوصی طریقہ کار جاری
روسی سرکاری خبر رساں ادارے اسپوتنک نیوز ایجنسی کے مطابق روسی بحریہ کے افسران سے ملاقات کے دوران پیوٹن نے مشرق وسطیٰ کے تنازع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے اپنے ماسکیٹو فلیٹ کو استعمال کرتے ہوئے اپنی جنگی کارروائیوں کو کافی مؤثر بنایا ہے۔
پیوٹن نے کہا کہ یہ نئی ٹیکنالوجیز کا معاملہ ہے، ہمارے پاس بھی ایسے چھوٹے جہاز موجود ہیں، جن کا وزن کم ہوتا ہے لیکن ان پر جدید ترین ہتھیار نصب ہوتے ہیں۔
اسپوتنک کے مطابق ایران کے ماسکیٹو فلیٹ میں تقریباً 20 غدیر کلاس چھوٹی آبدوزیں اور کئی ہزار تیز رفتار حملہ آور کشتیاں شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ ہلکے اور تیز رفتار بحری جہاز ایران کی پتھریلی ساحلی پٹی میں بنائی گئی سرنگوں میں چھپائے جا سکتے ہیں، جس کے باعث امریکا کے لیے انہیں طویل فاصلے کے ہتھیاروں کے ذریعے نشانہ بنانا مشکل ہو سکتا ہے۔