Gas Leakage Web ad 1

ہری پور،گرلز اسکول میں آگ لگ گئی، 1400 طالبات کو بچالیا گیا

0

ہری پور(نیوزڈیسک)ہری پور کے گرلز ہائر سیکنڈری اسکول سری کوٹ میں آگ لگ گئی تاہم بروقت کارروائی کر کے 1400 طالبات کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

اس حوالے سے ترجمان ریسکیو ہری پور کا کہنا ہے کہ آتشزدہ اسکول میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، سینکڑوں طالبات کو ریسکیو کرلیا گیا تاہم اسکول کا فرنیچر، تمام ریکارڈ اور چھتیں جل گئی ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ آگ نے پورے اسکول کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا، اسکول کی عمارت کا آدھا حصہ لکڑی سے بنا ہوا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.