پاکستان
وفاقی وزیرآبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے کہاہےبجلی کی لوڈشیڈنگ ہماری ناکامی ہے، صرف سندھ میں 20 فیصدلائن لاسز ہیں
اسلام آباد۔ :وفاقی وزیرآبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے کہاہے کہ سندھ کے زیریں اوردوردراز علاقوں میں آبپاشی کیلئے پانی کے مسائل موجود ہیں۔ ہفتہ کوقومی اسمبلی میں اراکین کی جانب سے اٹھائے گئے نکات پروفاقی وزیرنے کہاکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ ہماری ناکامی ہے، صرف سندھ میں 20 فیصدلائن لاسز ہیں، اس پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے، 66 کلوواٹ کے سندھ میں 5 گرڈ سٹیشن ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اس وقت روہری اورنالہ کینال فل جارہے ہیں،زیریں اور دوردراز کے علاقوں میں پانی کی کمی ہے۔ سکھربیراج سے پانی مکمل استعداد کے مطابق چھوڑاجارہاہے، بلوچستان کو استعداد کے مطابق پانی فراہم کیا جارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ کھیرتھر میں مسائل موجود ہیں مگر اچھی بات یہ ہے کہ پانی موجود ہے اورمزیدپانی بھی آرہاہے۔