پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے خواتین کے لیے ایک متاثر کن پیغام دیا ہے اور کہا کہ صبر کرنا اور اپنی زندگی کے وقت پر بھروسہ رکھنا بالکل درست ہے۔
مایا علی نے انسٹاگرام پر ایک ریل شیئر کی، جس میں ایک خاتون نے شادی اور بچوں کے حوالے سے معاشرتی دباؤ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ 36 سال کی ہیں، شادی شدہ نہیں اور ان کے بچے نہیں ہیں، اور اکثر لوگ اس پر حیرت کا اظہار کرتے ہیں۔
ملک میں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے استوار کیے بغیر سیاست نہیں کی جا سکتی: بیرسٹر سیف
خاتون نے کہا کہ زندگی میں کسی چیز کا نہ ہونا بھی بالکل ٹھیک ہے، اور اس وقت اکیلے رہ کر بھی بہت بڑے اسباق سیکھے جا سکتے ہیں۔ وہ یقین رکھتی ہیں کہ ہر شخص کسی حیرت انگیز چیز کی طرف بڑھ رہا ہوتا ہے، اس لیے اپنے وقت کو خود کے ساتھ انجوائے کریں۔
مایا علی نے اس پیغام کو فالوورز کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اپنی زندگی کا موازنہ کسی اور سے مت کریں، آپ کا وقت مختلف ہے اور آپ کی کہانی بھی منفرد ہے۔
مایا علی نے کیریئر کا آغاز ویڈیو جوکی کے طور پر کیا اور 2012 میں ڈرامہ درّہ شہوار سے اداکاری کے شعبے میں قدم رکھا۔ وہ بعد میں ہٹ ڈراموں آن زارا، من مائل، دیارِ دل، اور جو بچھڑ گئے کے ذریعے شہرت حاصل کر چکی ہیں اور فلموں ٹیفا اِن ٹربل اور پیری ہٹ لو میں بھی کام کر چکی ہیں۔