بنوں ریجن میں دہشتگردی کے واقعات اور پولیس آپریشنز سے متعلق جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، 28 اگست 2025 سے اب تک کے تمام دہشتگردانہ حملوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ ریجن میں دہشتگردی کے خلاف آپریشنز کی نگرانی آر پی او سجاد خان نے کی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ بنوں ریجن میں شدت پسندوں نے پولیس تھانوں اور چوکیوں پر دس حملوں کی کوششیں کیں، جبکہ پولیس تھانوں اور چوکیوں پر 130 سے زیادہ ڈرون حملوں کی کوشش بھی کی گئی۔
سابق ٹیسٹ کرکٹ سرفراز نواز کے اپنی سوانح عمری میں چونکا دینے والے انکشافات
دہشتگردوں کے خلاف چلائے گئے آپریشنز میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران چودہ انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا، جبکہ بائیس شدت پسند زخمی ہوئے۔
آر پی او بنوں سجاد خان نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بنوں کے بعض علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانے موجود ہیں اور شدت پسند پولیس تھانوں اور چوکیوں پر متعدد حملے کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی کے پی نے بنوں ریجن کو دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کے لیے بھرپور وسائل فراہم کیے ہیں، جن میں بلٹ پروف گیٹس اور ڈبل وال سسٹم کا تھانوں میں نصب کیا جانا شامل ہے۔
سجاد خان نے کہا کہ بنوں ریجن کو جدید اسلحہ سے لیس کیا گیا ہے اور جدید وسائل کی دستیابی کے باعث دہشتگردوں کے بڑے حملے ناکام بنا دیے گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز میں عوام نے بھرپور ساتھ دیا ہے، جبکہ دہشتگردوں کے ڈرون حملوں کو بھی جدید وسائل کے ذریعے ناکام بنایا گیا ہے۔