*بینکوں میں نقد لین دین کی رپورٹنگ حد بڑھا کر 30 لاکھ روپے کر دی گئی*

ملک میں بینکوں میں نقد لین دین کی رپورٹنگ حد 20 لاکھ سے بڑھا کر 30 لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔
حکومت کے فیصلے کے تحت بینکوں میں یومیہ 30 لاکھ روپے سے زائد کی ٹرانزیکشن کی رپورٹ فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کو دینا ہوگی، اس سے قبل یہ حد 20 لاکھ روپے مقرر تھی۔
اس کے علاوہ منی لانڈرنگ روکنے کے لیے صوبائی اینٹی کرپشن اداروں کو اختیارات دینے پر اتفاق کیا گیا ہے، جبکہ یہ فیصلہ ایس او پیز کی تکمیل سے مشروط ہوگا۔ حکومت نے ورچوئل اثاثہ جات کو بھی انسداد منی لانڈرنگ نظام میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔



