Gas Leakage Web ad 1

آئرش کرکٹ کو بڑا دھچکا، لیگ اسپنر بین وائٹ نے ریٹائرمنٹ لے لی

0

*آئرش کرکٹ کو بڑا دھچکا، لیگ اسپنر بین وائٹ نے ریٹائرمنٹ لے لی*

Gas Leakage Web ad 2

آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر بین وائٹ نے 28 سال کی عمر میں پروفیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

بین وائٹ نے لنکڈ ان پر پیغام میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ تینوں فارمیٹس میں ملک کی نمائندگی کرنے والے کرکٹر نے 43 بین الاقوامی میچز کھیلے، انہوں نے کیریئر کا آغاز جولائی 2021 میں کیا تھا۔

انہیں ٹی 20 کرکٹ میں زیادہ یاد رکھا جائے گا، 38 ٹی 20 انٹرنیشنل میں 36 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ آئرلینڈ کے تین ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈز (2021 یو اے ای، 2024 امریکا، 2026 سری لنکا) کا حصہ رہے، تاہم ان ورلڈ کپس میں صرف 3 میچز کھیل سکے۔

انہوں نے 2023 میں 2 ون ڈے اور 3 ٹیسٹ بھی کھیلے، بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو پر 3 وکٹیں لیں۔

بین وائٹ کا کہنا ہے کہ آئرلینڈ کی نمائندگی کرنا اور تین ورلڈ کپ کھیلنا فخر کی بات ہے۔ ہیڈ کوچ گیری ولسن نے کہا کہ بین وائٹ کی اچھال اور تیز رفتار بولنگ انہیں مشکل بولر بناتی تھی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.