پیرس کے میوزیم میں پرنسز ڈیانا کے مومی مجسمے کی رونمائی کی گئی، جس نے شائقین کی توجہ حاصل کر لی۔
یہ مجسمہ ’’کالا ریونج ڈریس‘‘ میں ہے جو ڈیانا نے 1994 میں لندن کے سیرپنٹائن گیلری ایونٹ میں پہن رکھا تھا، اسی رات کنگ چارلس III نے اپنی بے وفائی کا اعتراف کیا تھا۔ مجسمے میں پرنسز ڈیانا ہائی ہیلز، موتیوں کی چوکر اور چھوٹا ہینڈ بیگ لیے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں، اور اسے شاہی اسکینڈلز اور فیشن کے لمحوں کی علامت کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔
وفاقی آئینی عدالت کا اہم اقدام ، سائلین کی سہولت کیلئے انفارمیشن اور آئینی ڈیسک قائم
فرانس میں لوگ آج بھی پرنسز ڈیانا کو محبت سے ’’لیڈی ڈای‘‘ کہتے ہیں، اور جہاں وہ حادثے کا شکار ہوئیں، وہاں لوگ پھول اور یادگاریں رکھتے ہیں۔
مومی مجسمے کو میوزیم میں ان کے سابق شوہر اور ساس کے مجسموں سے الگ رکھا گیا ہے تاکہ ان کی آزادی اور خودمختاری کی نمائندگی ہو۔ فرانسیسی ناول نگار کرسٹین اوربان کے مطابق کالا لباس اس وقت کی علامت ہے جب ڈیانا نے اپنی کہانی خود بیان کرنا شروع کی تھی۔
رونمائی کے موقع پر حاضرین نے کہا کہ پیرس نے کبھی ڈیانا کو بھلایا نہیں اور یہ مجسمہ ان کے لیے جذباتی لمحہ ہے۔