sui northern 1

شوہر نے سسرالیوں کے ساتھ مل کر بیوی کو تشدد کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کر دیا

شوہر نے سسرالیوں کے ساتھ مل کر بیوی کو تشدد کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کر دیا

0
Social Wallet protection 2

لاہور: چشتیاں میں 19 سالہ مہناز بی بی کو مبینہ طور پر تشدد کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کر دیا گیا۔

sui northern 2

وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈی پی او بہاول نگر سے واقعے کی مکمل اور تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق سسرال کی جانب سے واقعے کو طبعی موت ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم گردن پر پھندے اور جسم پر تشدد کے نشانات سامنے آئے۔

ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں نیا ریکارڈ بن گیا

والد کی مدعیت میں تھانہ صدر چشتیاں میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا، جس میں شوہر، سسر اور دیور سمیت تین مرکزی ملزمان کو نامزد کیا گیا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تینوں مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

حنا پرویز بٹ نے کہا کہ خواتین پر تشدد اور جان لیوا حملے کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے اور ہر مجرم کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ عورت کے کردار پر شک کو جواز بنا کر تشدد اور قتل کرنے والوں کے لیے پنجاب میں زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے۔

چیئرپرسن کا کہنا تھا کہ ایسے حساس مقدمات میں شفاف، میرٹ پر مبنی اور بغیر کسی دباؤ کے تفتیش یقینی بنائی جائے گی، متاثرہ خاندان کو مکمل قانونی معاونت فراہم کی جائے گی اور خواتین کی جان و مال کا تحفظ ریاست اور اداروں کی اولین ذمہ داری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.