Gas Leakage Web ad 1

نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلیے خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس 13 اکتوبر کو ہوگا

0

 

Gas Leakage Web ad 2

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس 13 اکتوبر کی صبح 10 بجے طلب کر لیا گیا ہے، جس میں نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کیا جائے گا۔

اسمبلی سیکریٹریٹ نے اس حوالے سے باضابطہ اعلامیہ جاری کیا ہے۔ اعلامیے میں بتایا گیا کہ اجلاس، جو پہلے 20 اکتوبر دوپہر 2 بجے تک ملتوی کیا گیا تھا، اب نئی تاریخ پر طلب کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس کے ایجنڈے میں نئے قائد ایوان کا انتخاب شامل ہے۔

دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تمام قانونی اور آئینی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد استعفیٰ کی منظوری کا فیصلہ پیر کے روز کیا جائے گا۔

ادھر پاکستان تحریک انصاف نے نیا وزیراعلیٰ لانے کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے شروع کر دیے ہیں۔ پی ٹی آئی کے وفد نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے مرکز کا دورہ کیا اور پارٹی قائدین سے ملاقات کے دوران سہیل آفریدی کی حمایت کی درخواست کی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.