Gas Leakage Web ad 1

شہباز شریف وضاحت کریں کہ بلاول نے ان کے خلاف کیا سازش کی؟ سعید غنی

0

کراچی: وزیرِ محنت سندھ سعید غنی نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف، وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کے بلاول بھٹو زرداری پر لگائے گئے سازش کے الزامات کی وضاحت کریں اور قوم کو بتائیں کہ بلاول نے ان کے خلاف کون سی سازش کی۔

 

Gas Leakage Web ad 2

سعید غنی نے کہا کہ بلاول بھٹو نے کبھی پنجاب حکومت کی کارکردگی پر تنقید نہیں کی بلکہ تعریف کی اور وزیراعظم سے سیلاب متاثرین کی مدد کی درخواست کی۔

 

انہوں نے کہا کہ سمجھ نہیں آتی ایسی صورتحال کیوں پیدا کی جا رہی ہے کہ پیپلز پارٹی وفاق سے ناراض ہو جائے۔ وفاقی حکومت کو سینیٹ اور قومی اسمبلی میں ہمارے ووٹوں کی ضرورت ہے، اور ہم نہیں چاہتے کہ حکومت سے علیحدگی کے بعد ملک میں کوئی معاشی بحران پیدا ہو۔

 

سعید غنی کا کہنا تھا کہ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بلاول بھٹو وزیرِ خارجہ ہوتے ہوئے سازشیں کر رہے تھے، اس بیان کی وضاحت شہباز شریف خود کریں۔ اگر واقعی کوئی سازش تھی تو بتائیں وہ کیا تھی؟

 

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم تو بلاول بھٹو کی تعریفیں کرتے نہیں تھکتے تھے کہ وہ ایک کامیاب وزیرِ خارجہ ہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا وزیراعظم پنجاب حکومت کو جھوٹا قرار دیں گے یا بلاول کی سابقہ کارکردگی کو تسلیم کریں گے؟ بلاول بھٹو نے اس وقت پاکستان کو عالمی تنہائی سے نکالا جب ملک سفارتی محاذ پر مشکلات کا شکار تھا۔

 

صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ کہنا کہ "میرا پانی میری مرضی” درست نہیں، پانی سب کا ہے۔ جب نئی نہریوں کی بات کی جا رہی تھی تب بھی پنجاب میں 39 فیصد پانی کی کمی تھی، ہم نے تب بھی سوال اٹھایا تھا کہ اگر نئی نہریں بنائی گئیں تو پانی کہاں سے آئے گا؟

 

آخر میں سعید غنی نے کہا کہ عوامی حمایت کا سب سے بڑا پیمانہ انتخابات ہیں، اور سندھ کی اکثریت پیپلز پارٹی سے مطمئن ہے۔ پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدواروں پر نہیں بلکہ مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں پر فارم 47 کے الزامات ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.