Gas Leakage Web ad 1

بِٹ کوائن نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

بِٹ کوائن نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، قیمت 1 لاکھ 25 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی

0

 

 

 

 

Gas Leakage Web ad 2

دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بِٹ کوائن نے اتوار کے روز ایک نیا تاریخی سنگِ میل عبور کرتے ہوئے 1 لاکھ 25 ہزار ڈالر کی بلند ترین سطح کو چھو لیا۔

 

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق، اگست میں بِٹ کوائن کی قیمت پہلی بار 1 لاکھ 24 ہزار 500 ڈالر تک پہنچی تھی، تاہم اب یہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا ہے۔

 

ماہرین کے مطابق حالیہ ہفتوں میں بِٹ کوائن کی قدر میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کی بڑی وجہ امریکا میں ممکنہ سرکاری شٹ ڈاؤن کے خدشات اور سرمایہ کاروں کی جانب سے محفوظ سرمایہ کاری کی تلاش ہے۔

 

بلومبرگ نیوز کے مطابق، امریکی اسٹاک مارکیٹ میں حالیہ بہتری نے بھی بِٹ کوائن کی قیمت کو سہارا دیا ہے۔ سرمایہ کاروں نے حکومت کی فنڈنگ پر جاری سیاسی مذاکرات کے دوران کرپٹو اثاثوں کو ترجیح دینا شروع کر دیا ہے۔

 

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کا خاندان کرپٹو کرنسیوں کے بڑے حامی بن کر ابھرے ہیں اور متعدد ڈیجیٹل اثاثہ جاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں، جس سے ان کی دولت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

 

ماہرین کے مطابق، ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ڈیجیٹل کرنسیوں کی حمایت نے امریکی حکومت کے اس رویے میں تبدیلی پیدا کی ہے، جو سابق صدر جو بائیڈن کے دور میں کرپٹو صنعت کے حوالے سے محتاط اور مشکوک سمجھا جاتا تھا۔

 

رواں سال جولائی میں امریکی ایوانِ نمائندگان نے کرپٹو کرنسی سے متعلق تین تاریخی بلز منظور کیے، جن کے نتیجے میں اس شعبے میں بڑے پیمانے پر ریگولیٹری اصلاحات دیکھنے میں آئیں۔

 

ان اصلاحات اور بڑھتے ہوئے سرمایہ کاری رجحان کے نتیجے میں بِٹ کوائن کی قدر میں مزید تیزی آئی ہے۔

 

کرپٹو بروکریج فرم فالکن ایکس کے مارکیٹس کے شریک سربراہ جوشوا لِم نے بلومبرگ سے گفتگو میں کہا:

 

“جب دیگر مالیاتی اثاثے تاریخی بلندیوں کو چھو رہے ہیں، تو یہ حیران کن نہیں کہ بِٹ کوائن بھی اسی رجحان سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔”

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.