Gas Leakage Web ad 1

لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس،علی امین گنڈاپور اور شفقت محمود ذاتی حیثیت میں عدالت طلب

0

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے مقدمے میں سابق وفاقی وزراء علی امین گنڈاپور اور شفقت محمود کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔

کیس کی سماعت کے دوران عدالت میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور شفقت محمود کے خلاف چالان جمع کرا دیا گیا۔ پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے سردار محمد مصروف خان، زاہد بشیر ڈار اور مرتضیٰ طوری عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے مقدمے میں نامزد غیر حاضر پی ٹی آئی کارکنان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے، جبکہ علی امین اور شفقت محمود کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کے لیے نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی قیادت اور کارکنان کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے الزام میں دو مقدمات درج کیے گئے تھے۔

 

Ask ChatGPT
Gas Leakage Web ad 2
sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.