Gas Leakage Web ad 1

فلائٹ آپریشن بحران پر امریکی وزیرٹرانسپورٹ کے استعفے کامطالبہ زور پکڑگیا

0

امریکا میں فضائی آپریشن کے بحران پر وزیر ٹرانسپورٹ کے استعفے کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

گزشتہ روز فضائی نظام میں خرابی کے باعث امریکا بھر میں تقریباً 13 ہزار پروازیں متاثر ہوئی تھیں، جس کے نتیجے میں ملک بھر میں گراؤنڈ اسٹاپ نافذ کرنا پڑا اور لاکھوں مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دیکر پہلی بار ساف فٹبال چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنالی
گراؤنڈ اسٹاپ ختم ہونے کے باوجود ہزاروں مسافر اب بھی امریکی ایئرپورٹس پر پھنسے ہوئے ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق ایئر ٹریفک سسٹم کو مکمل طور پر بحال ہونے میں مزید وقت لگے گا۔

امریکا میں شدید متاثر ہونے والا فضائی آپریشن بحال ہونا شروع

فضائی آپریشن میں بڑے پیمانے پر تعطل کے معاملے پر امریکی وزیر ٹرانسپورٹ کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ نیویارک کے گورنر نے مطالبہ کیا ہے کہ شان ڈفی خود اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں، بصورت دیگر صدر ڈونلڈ ٹرمپ انہیں عہدے سے برطرف کر دیں۔

امریکی وزیر ٹرانسپورٹ شان ڈفی نے اعتراف کیا تھا کہ امریکا میں پروازوں کی غیر معمولی معطلی کی وجہ پرانا ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم اور فرسودہ ٹیکنالوجی تھی۔ ان کے مطابق مسئلہ اس وقت پیدا ہوا جب ایک کنٹریکٹر فائبر آپٹک کیبل میں موجود کاپر وائر کو اپ گریڈ کر رہا تھا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.