Gas Leakage Web ad 1

روس کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کے خاتمے اور باہمی مسائل حل کرانے میں تعاون کی پیشکش

0

اسلام آباد: روس نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کے خاتمے اور دونوں ممالک کے مسائل حل کرنے کے لیے تعاون کی پیشکش کردی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد میں پاک روس تعلقات کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے روسی سفیر البرٹ پی خورئیف نے کہا کہ روس پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی کا جلد خاتمہ اور سرحدی گزرگاہوں کی بحالی چاہتا ہے۔
ایلون مسک کا آئندہ سال ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کا ایک شیئر بطور تحفہ دینے کا اعلان
انہوں نے کہا کہ سرحدی گزرگاہوں کی بندش سے نہ صرف پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت متاثر ہورہی ہے بلکہ وسطی ایشیائی ممالک اور روس کے ساتھ تجارتی سرگرمیاں بھی متاثر ہورہی ہیں۔

روس میں تعینات پاکستانی سفیر فیصل ترمذی نے اپنے خطاب میں کہا کہ افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کی جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان ایک ایسی گرہ ہے جسے کھولنے کی کوشش پاکستان اور روس دونوں کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روس طالبان پر زور دیتا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو دوسرے ممالک کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔ ان کے مطابق روسی وزیر داخلہ کا حالیہ دورہ اس بات کا ثبوت ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے۔

فیصل ترمذی نے امید ظاہر کی کہ آئندہ سال روسی صدر ولادیمیر پیوٹن شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور روس کے دوطرفہ تعلقات کو مسلسل بہتر بنایا جارہا ہے۔

دوسری جانب سابق پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا کہ اب پاکستان کو بھارت یا افغانستان کے تناظر میں دیکھنے کے بجائے ایک آزاد شراکت دار کے طور پر دیکھنے کی ضرورت ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.