Gas Leakage Web ad 1

’مریم نواز کو سخت الفاظ کہنے سے پہلے سوچنا چاہیے تھا مولانا فضل الرحمان ان کے والد کے برابر ہیں‘

0

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے مولانا فضل الرحمان سے متعلق بیان پر ردعمل دے دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

اے آر وائی کے پروگرام سوال یہ ہے میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے جو بات کہی وہ مولانا کو فون کر کے بھی کہہ سکتی تھیں، جب ان کے کمرے کے دروازے توڑے گئے تو مولانا وہ پہلے شخص تھے جنہوں نے بیٹی کہا۔

اسلم غوری نے کہا کہ مریم نواز کی گرفتاری کے وقت جے یو آئی کارکنان نے ضمانت منسوخ نہیں ہونے دی، کرسی بڑی ظالم ہے کوئی اس پر بیٹھے تو ساری باتیں بھول جاتا ہے۔ مریم نواز کو سخت الفاظ کہنے سے پہلے سوچنا چاہیے تھا کہ مولانا ان کے والد کے برابر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف خود کو خبروں میں رکھنے کے لیے ایسے بیانات دیتے ہیں، انہیں اب ریٹائرمنٹ لے لینی چاہیے۔ طلال چوہدری کسی پر بات کرنے سے پہلے اپنا قد دیکھ لیں۔

ترجمان نے کہا کہ پارلیمنٹ کا ان کیمرہ اجلاس بلا کر ایمرجنسی کی وجوہات بتائی جائیں، وہاں بتائیں کہ مولانا غلط کہہ رہے ہیں۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا کے پی میں کوئی کردار نہیں، جسے گورنر بنایا وہ 9 بار قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا اور ایک بار جیتا، میئر شپ الیکشن میں تیسرے نمبر پر آیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.