Gas Leakage Web ad 1

گیس کی عارضی بندش کا اعلان

0

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس کی عارضی بندش کا اعلان کر دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

اعلامیے کے مطابق مین پائپ لائن پر لیکیج کے باعث مرمتی کام کیا جائے گا، جس کے نتیجے میں بعض علاقوں میں گیس فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

گیس بندش پیر 19 اکتوبر رات 9 بجے سے منگل 20 اکتوبر صبح 6 بجے تک جاری رہے گی۔ اس دوران غوری ٹاؤن، فیض آباد بائی پاس روڈ، ہائی اسٹیٹ روڈ کھنہ پل تا بارہ موڑ، سوان گاؤں، گلبرگ ٹاؤن، شکریال، رحمن گارڈن، برما ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں میں گیس فراہمی متاثر رہے گی۔

اسی طرح سیکٹر جی سیون، بلیو ایریا اور ملحقہ علاقوں میں پیر رات 10 بجے سے منگل صبح 6 بجے تک گیس معطل رہے گی۔

سوئی ناردرن نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ بندش کے دوران متبادل انتظامات کر لیں اور گیس آلات بند رکھیں تاکہ بحالی کے وقت کسی حادثے سے محفوظ رہا جا سکے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.