Gas Leakage Web ad 1

سعودی ولی عہد کی مصری صدر سے اہم ملاقات، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال، علاقائی سلامتی پر گفتگو

0

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے قاہرہ میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال، علاقائی سلامتی اور استحکام سمیت مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔

Gas Leakage Web ad 2

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان منگل کو مصر کے سرکاری دورے پر قاہرہ پہنچے، جہاں بعد ازاں ان کی مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے اہم ملاقات ہوئی۔
‎الطاف وانی کا مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے کرائے کے جنگجوؤں اور نگرانی کی ٹیکنالوجی کے استعمال کی تحقیقات کا مطالبہ
ملاقات کے دوران مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال، علاقائی سلامتی اور استحکام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی عرب اور مصر نے بحری آمدورفت کی سلامتی اور آزادی کو یقینی بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے بحیرۂ احمر میں محفوظ اور بلا رکاوٹ بحری آمدورفت کے حوالے سے سعودی مطالبے کی حمایت کی۔

مصری ایوانِ صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مصر اور سعودی عرب کے تعلقات عرب فریم ورک کے اندر مثالی نوعیت کے ہوسکتے ہیں، جبکہ سعودی عرب اور خلیجی ممالک کی سلامتی مصر کی قومی سلامتی کا لازمی حصہ ہے۔

بیان میں یمن کے تنازع کے پائیدار سیاسی حل کے لیے جاری کوششوں پر بھی زور دیا گیا۔

واضح رہے کہ سعودی ولی عہد کا مصر کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب سعودی عرب نے یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے کیے جانے والے حالیہ حملوں کا بھرپور جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.