Gas Leakage Web ad 1

ایران جنگ سے گولہ بارود میں کمی کا سامنا ہے، امریکی محکمہ دفاع نے کانگریس کو رپورٹ پیش کردی

0

امریکی محکمہ دفاع کے انسپکٹر جنرل نے کانگریس کو پیش کی جانے والی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ کے باعث امریکا کو گولہ بارود کی کمی کا سامنا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

رپورٹ کے مطابق 28 فروری سے 30 جون کے دوران آپریشن ایپک فیوری پر مجموعی طور پر 92 کھرب 55 ارب روپے (33.4 ارب ڈالر) خرچ ہوئے، جن میں سے 61 کھرب 79 ارب روپے (22.3 ارب ڈالر) صرف گولہ بارود پر خرچ کیے گئے۔
لیبیا : تیل کی پیداوار متاثر ،گارڈز نے احتجاجاً خام تیل کی پائپ لائن کا وال بند کردیا
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بڑے پیمانے پر گولہ بارود کے استعمال سے اسٹریٹجک ذخائر میں کمی پیدا ہوگئی ہے، جبکہ گولہ بارود کی دوبارہ فراہمی کے لیے صنعتی نظام میں رکاوٹیں بھی سامنے آئی ہیں۔

جنگ کے دوران امریکی فوج کو بھاری نقصان بھی اٹھانا پڑا، جس میں چار ایف-15 طیارے تباہ، ایک ایف-35 طیارے اور 7 کے سی-135 ٹینکر طیاروں کو نقصان پہنچا، جبکہ 30 تک ایم کیو-9 ریپر ڈرونز بھی تباہ ہوئے۔

دوسری جانب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گولہ بارود کی کمی کے خدشے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے پاس درمیانے اور اعلیٰ درجے کے گولہ بارود کی تقریباً لامحدود مقدار موجود ہے اور ملک کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے تیار ہے۔

تاہم سینٹر فار اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز کے ماہر مارک کینشین نے کہا کہ ایران کے خلاف جنگ کے لیے تو اسلحہ کافی ہوسکتا ہے، لیکن اگر چین کے ساتھ جنگ ہوئی تو امریکا صرف ایک ماہ تک مناسب سپلائی برقرار رکھ سکے گا۔

رپورٹ کے مطابق دفاعی حکام پہلے اس کمی کی تردید کرتے رہے، تاہم وزیر دفاع نے اسلحہ ساز صنعت پر پیداوار بڑھانے کے لیے دباؤ ڈالا ہے، جبکہ ایک بڑی دفاعی کمپنی کے عہدیدار نے اس صورتحال کو کنٹرولڈ افراتفری قرار دیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.