Gas Leakage Web ad 1

ابوظبی میں پاکستانی شہری راتوں رات کروڑ پتی بن گیا

0

ابوظبی میں ایک پاکستانی شہری نے لاٹری میں ڈیڑھ کروڑ درہم کا بڑا انعام جیت لیا۔

Gas Leakage Web ad 2

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق لاٹری انتظامیہ نے 64 سالہ شوکت آفتاب کو پاکستان فون کرکے انعام جیتنے کی اطلاع دی تو پہلے انہیں یقین نہ آیا اور انہوں نے اسے ممکنہ طور پر فراڈ کال سمجھا۔

انتظامیہ نے شوکت آفتاب کو لاٹری کی ویب سائٹ پر ٹکٹ نمبر چیک کرنے کا مشورہ دیا۔ ٹکٹ نمبر درست ثابت ہونے کے بعد انہیں اپنی کامیابی کا یقین ہوگیا اور وہ خوشی سے نہال ہوگئے۔

شوکت آفتاب گزشتہ 15 سال سے باقاعدگی سے لاٹری کے ٹکٹ خرید رہے تھے۔ بالآخر ان کی طویل انتظار کے بعد قسمت نے ساتھ دیا اور انہوں نے ڈیڑھ کروڑ درہم کا انعام جیت لیا۔

قرعہ اندازی میں چار بھارتی شہریوں اور ایک بنگلادیشی شہری نے بھی ایک، ایک لاکھ درہم کے انعامات جیتے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.