پاکستان کے نئے خارجہ سیکرٹری کی تعیناتی کے حوالے سے وزیراعظم ہاؤس میں اہم فیصلے کا مرحلہ شروع ہوگیا ہے۔
موجودہ سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ 18 ستمبر کو 60 سال کی عمر مکمل ہونے پر ریٹائر ہو جائیں گی، جبکہ ان کی مدت ملازمت میں توسیع کے امکانات انتہائی کم قرار دیے جا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو 18 ستمبر تک وزارت خارجہ کے گریڈ 22 کے سینئر ترین سفارتکاروں میں سے کسی ایک کو نیا سیکرٹری خارجہ مقرر کرنا ہوگا۔
نئے سیکرٹری خارجہ کے لیے رحیم حیات قریشی، عاصم افتخار، رضوان سعید شیخ اور فیصل نیاز ترمذی سمیت متعدد سینئر سفارتکاروں کے نام زیر غور ہیں۔