Gas Leakage Web ad 1

وزیراعظم کا بین الاقوامی قانون اور عالمی معاہدوں کا احترام یقینی بنانے پر زور

0

وزیراعظم شہباز شریف سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے امیدوار سفیر اولارا اوتونو نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صدر یوگنڈا کے خصوصی ایلچی اور سابق وزیراعظم روہاکانا روگونڈا، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ بھی شریک ہوئے۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے منشور اور مقاصد سے پاکستان کی پختہ وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے بین الاقوامی قانون اور عالمی معاہدوں کے احترام کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کثیرالجہتی نظام اور عالمی امور میں اقوام متحدہ کی حمایت جاری رکھے گا۔ موجودہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ کو مزید مضبوط بنانے اور کثیرالجہتی تعاون کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ اقوام متحدہ کے آئندہ سیکرٹری جنرل ادارے کی کارکردگی بہتر بنانے کے ساتھ امن و سلامتی، ترقی اور انسانی حقوق سمیت اقوام متحدہ کے تینوں بنیادی ستونوں پر خصوصی توجہ دیں گے۔

ملاقات کے دوران سفیر اولارا اوتونو نے کثیرالجہتی نظام کے فروغ اور اقوام متحدہ کے تینوں بنیادی ستونوں کے لیے پاکستان کی دیرینہ خدمات پر اظہارِ تشکر کیا۔ انہوں نے عالمی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کی قیادت اور اہم کردار کو بھی سراہا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.