Gas Leakage Web ad 1

ایران کے معاملے پر میں نے درست فیصلہ کیا، ہم یہ جنگ پہلے ہی جیت چکے ہیں، صدر ٹرمپ

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر حملے کا فیصلہ درست تھا اور امریکا ایران جنگ پہلے ہی جیت چکا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ یوکرین میں جاری جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ انہوں نے مصنوعی ذہانت کے حوالے سے کہا کہ اگر اے آئی انسانیت کے خلاف ہوگئی تو اسے روکنے کے لیے کسی نہ کسی طرح کا راستہ موجود ہوگا۔

ایران سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا جنگ پہلے ہی جیت چکا ہے اور ایران کے معاملے پر انہوں نے درست فیصلہ کیا۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے ان خبروں اور آزادانہ تجزیوں کو سختی سے مسترد کر دیا جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکی فوج کے ہتھیاروں کے ذخائر کم ہو رہے ہیں۔ انہوں نے ایسی رپورٹس کو ’غداری‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ خبریں سو فیصد غلط ہیں۔

ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ امریکی فوج کے پاس گولہ بارود کی تقریباً لامحدود مقدار موجود ہے، جبکہ امریکا ہتھیاروں کی پیداوار میں بھی تیزی لا رہا ہے۔

حالیہ ہفتوں میں متعدد امریکی میڈیا اداروں نے رپورٹس میں دعویٰ کیا تھا کہ امریکا کے پاس ٹوماہاک اور پیٹریاٹ میزائلوں سمیت تھاڈ اینٹی بیلسٹک میزائل سسٹم کے کچھ اہم ہتھیاروں کے ذخائر میں کمی واقع ہو رہی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.