اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے نظام کی منظوری دے دی گئی
وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے نظام کی منظوری دے دی ہے۔
ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، پاکستان نیول فارمز، نیول سیلنگ کلب غیر قانونی قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار
ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے نظام سے متعلق بل منظوری کے لیے کل قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں پیش کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کا مقامی حکومتوں کا نظام 3 حلقوں پر مشتمل ہوگا، جبکہ کونسل کے اراکین میں جنرل کونسلرز کے ساتھ خواتین اور اقلیتوں کو بھی نمائندگی دی جائے گی۔
قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سے منظوری کے بعد بل کو سینیٹ اور قومی اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔