امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کی شرح ان کے سیاسی کیریئر کی کم ترین سطح 33 فیصد تک گر گئی ہے۔
رائٹرز کے سروے کے مطابق آزاد ووٹرز میں سے 36 فیصد کا کہنا ہے کہ وہ وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کو ووٹ دیں گے، جبکہ 22 فیصد نے کہا کہ وہ ریپبلکن امیدوار کو ووٹ دیں گے۔
پنڈی اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح خطرناک حد سے تجاوز کرگئی، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان
سروے میں بتایا گیا ہے کہ ایران جنگ اور معاشی پالیسیاں صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی کی بڑی وجوہات ہیں۔
دوسری جانب 71 فیصد امریکی ٹرمپ کی جانب سے مہنگائی اور روزمرہ اخراجات سے نمٹنے کے طریقہ کار سے ناخوش ہیں، جبکہ نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے قبل ٹرمپ کی گرتی ہوئی مقبولیت پر ڈیموکریٹس خوش ہیں۔