امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے کہا ہے کہ نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات کے پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
ڈیموکریٹ سینیٹر الیسا سلوٹکن کو لکھے گئے خط میں جنرل ڈین کین نے کہا کہ انتخابات کا انتظام اور سیکیورٹی ریاستی اور مقامی حکام کی ذمہ داری ہے۔
پنڈی اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح خطرناک حد سے تجاوز کرگئی، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان
انہوں نے واضح کیا کہ فوج کا بیلٹ پیپرز، ووٹنگ مشینوں یا انتخابات سے متعلق دیگر سامان کو تحویل میں لینے کا بھی کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
جنرل ڈین کین نے خط میں لکھا کہ انہیں نومبر 2026 کے انتخابات سے متعلق فوج کے کردار کے حوالے سے نہ تو کوئی غیر قانونی حکم موصول ہوا ہے اور نہ ہی انہیں ایسے کسی حکم کے موصول ہونے کی توقع ہے۔
سلوٹکن نے امریکی وزیرِ دفاع سمیت اعلیٰ عسکری قیادت سے اس بات کی یقین دہانی مانگی تھی کہ ٹرمپ انتظامیہ نومبر میں ہونے والے انتخابات میں مداخلت نہیں کرے گی۔