Gas Leakage Web ad 1

پنڈی اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح خطرناک حد سے تجاوز کرگئی، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان

0

راولپنڈی اور اسلام آباد میں طوفانی بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، جبکہ انتظامیہ نے آج تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش رات 3 بج کر 20 منٹ پر شروع ہوئی اور صبح 8 بجے تک جاری رہی۔ شدید بارش کے باعث سڑکیں اور مختلف علاقے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے، جبکہ کئی مقامات پر گھٹنوں گھٹنوں تک پانی جمع ہوگیا۔
کرغزستان میں چھٹے ورلڈ نومیڈ گیمز کا آغاز ، پاکستانی کھلاڑی مختلف کھیلوں میں حصہ لیں گے
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ راولپنڈی میں 200 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے، جو گزشتہ 3 سال کے دوران ایک دن میں ریکارڈ ہونے والی سب سے زیادہ بارش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بارش کا سب سے زیادہ اثر نالہ لئی پر پڑ رہا ہے، جبکہ نالہ لئی میں گرنے والے نالے بیک فلو کررہے ہیں، جس کے باعث پانی باہر آرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے ایک گھنٹے میں صورتحال معمول پر آنا شروع ہوجائے گی۔ نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث ملحقہ نالوں کا پانی آبادیوں میں داخل ہوا، تاہم نالہ لئی میں پانی کی سطح کم ہوتے ہی نشیبی علاقوں سے بھی پانی نکلنا شروع ہوجائے گا۔ آبادیوں کے انخلا کی ٹیمیں نشیبی علاقوں میں روانہ کردی گئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ اس وقت کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح بلند ترین مقام پر ہے، جس کا اثر گوالمنڈی پر آرہا ہے۔ پاک فوج، ریسکیو 1122، پیرا اور دیگر تمام ادارے موقع پر موجود ہیں۔ ابھی تک 2 ایمرجنسی کالز موصول ہوئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جن علاقوں میں پانی جمع ہوا ہے وہاں یہ معمول کی صورتحال ہے، کیونکہ ان علاقوں میں پانی اکٹھا ہوجاتا ہے۔ ٹرپل ون بریگیڈ بھی ضلعی انتظامیہ سے رابطے میں ہے، جبکہ پاک فوج کو نالہ لئی اور گوالمنڈی کے اطراف کے علاقوں میں تعینات کردیا گیا ہے اور تمام ادارے ضلعی انتظامیہ کی مدد کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ تیار ہے، جبکہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کا آپریشن جاری ہے۔

ڈی سی راولپنڈی نے کہا کہ نالہ لئی میں پانی کی سطح خطرناک نشان سے تجاوز کرگئی ہے۔ نالہ لئی کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 29 فٹ تک بلند ہوچکی ہے، جبکہ گوالمنڈی پل کے مقام پر پانی کی سطح 24 فٹ تک پہنچ گئی ہے۔ شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر نالہ لئی کے اطراف میں موجود آبادیوں کو علاقہ خالی کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان سٹی کے علاقوں کے لیے کیا گیا ہے۔ عام شاہراہوں پر بھی پانی جمع ہے، جس کے باعث بچوں کو اسکول آنے جانے میں مشکلات کا سامنا ہوسکتا تھا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.