Gas Leakage Web ad 1

شمالی قبرص کے قریب کشتی الٹنے سے 7 افراد ہلاک، متعدد لاپتا

0

شمالی قبرص کے ساحل کے قریب ایک کشتی الٹنے کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد ہلاک جبکہ 23 افراد لاپتا ہوگئے۔

Gas Leakage Web ad 2

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق واقعے کی حتمی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی، تاہم ریسکیو کیے گئے ایک مسافر نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ کشتی الٹنے سے قبل اس کے اگلے حصے میں ایک زوردار دھماکا ہوا تھا۔
مکہ دفاعی معاہدے کی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج استنبول میں ہوگا، فیلڈ مارشل عاصم منیر ترکیے پہنچ گئے
یہ کشتی شمالی قبرص کی بندرگاہ سے ترکیہ کے لیے روانہ ہونے کے کچھ ہی دیر بعد ساحل سے 6.5 کلومیٹر کے فاصلے پر حادثے کا شکار ہوئی۔

ترک جمہوریہ شمالی قبرص کے وزیراعظم اونال اوستل نے ترک میڈیا کو بتایا کہ کشتی پر مجموعی طور پر 267 افراد سوار تھے، جن میں سے 23 افراد تاحال لاپتا ہیں۔ 161 افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ 76 افراد بحفاظت اپنے اہلخانہ کے پاس پہنچ چکے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.