Gas Leakage Web ad 1

برطانیہ میں ایک برس کے دوران مساجد پر 70 حملے و نفرت انگیز واقعات

0

ان واقعات میں اکتوبر میں ایسٹ سسیکس کے علاقے پیس ہیون کی مسجد میں آتش زنی، رمضان المبارک کے دوران برسٹل کی ایک مسجد کے باہر نمازِ جمعہ کے موقع پر سور کا گوشت رکھنے، توڑ پھوڑ، دھمکیاں دینے اور خوف و ہراس پھیلانے کے متعدد واقعات شامل ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

دوسری جانب مساجد کو حکومت کی جانب سے اعلان کردہ سیکیورٹی فنڈ کے حصول کے لیے کئی ماہ سے انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی: عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی
برٹش مسلم ٹرسٹ کی چیف ایگزیکٹو عقیلہ احمد کے مطابق درخواستوں کا بیک لاگ فنڈز کی فراہمی میں تاخیر کا سبب بن رہا ہے، جبکہ فنڈز کی تقسیم کے عمل کو تیز کرنے کے لیے مختلف تجاویز بھی دی جا رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 40 ملین پاؤنڈ کا یہ فنڈ ہوم آفس کے بجائے مقامی انتظامیہ، ممکنہ طور پر میئرز کے دفاتر کے ذریعے تقسیم کیا جانا چاہیے۔

ہوم آفس کے ترجمان نے اپنے ردعمل میں کہا کہ برطانیہ میں مسلمان مذہبی بنیادوں پر نفرت انگیز جرائم کی تشویشناک سطح کا سامنا کر رہے ہیں، اس لیے یہ نہایت ضروری ہے کہ وہ نہ صرف محفوظ ہوں بلکہ خود کو محفوظ بھی محسوس کریں۔

ترجمان کے مطابق تمام موصولہ درخواستوں پر جلد از جلد کارروائی یقینی بنانے کے لیے بھی کام جاری ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.