Gas Leakage Web ad 1

امریکی صدر کے دستخط کی ساکھ اور اعتبار مکمل طور پر ختم ہو چکا، سپریم لیڈرمجتبیٰ خامنہ ای

0

مجتبیٰ خامنہ ای کا امریکہ پر وعدوں کی خلاف ورزی کا الزام، سخت ردعمل کا انتباہ

Gas Leakage Web ad 2

ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے ایک تحریری بیان میں امریکہ پر ایران اور امریکہ کے صدور کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کی بار بار خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی اقدامات کے باعث صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط کی ساکھ اور اعتبار متاثر ہوا ہے، جبکہ واشنگٹن کی جانب سے بار بار وعدے پورے نہ کیے جانے سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ امریکہ پر معاہدوں کی پاسداری کے حوالے سے اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔

بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ ہفتے جنگ بندی کی کوششیں ناکام ہونے کے بعد ایران اور امریکہ کے درمیان حملوں کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں خطے میں ایک بار پھر بڑے پیمانے پر کشیدگی اور جنگ کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسے ایرانی قوم اور "مزاحمتی محاذ” کے ردعمل کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور اس کے اتحادی اپنے مفادات کے دفاع اور کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.