(سپیشل کراسپنڈنٹ)
امریکی وزیر خارجہ **مارکو روبیو** نے کہا کہ امریکی حکومت اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر آئی سی سی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنائے گی۔ ان کے مطابق امریکا جارح حکومتوں یا غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کو امریکی آئین اور عدالتی نظام پر اثرانداز ہونے کی اجازت نہیں دے گا۔
مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ امریکا ایسے کسی بین الاقوامی ادارے کو قبول نہیں کرے گا جو امریکی خودمختاری یا اس کے اتحادی ممالک کے خلاف سیاسی بنیادوں پر کارروائیاں کرے۔
واضح رہے کہ **انٹرنیشنل کرمنل کورٹ (آئی سی سی)** اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کر چکی ہے، جس کے بعد امریکا کی جانب سے عدالت پر تنقید میں مزید شدت آئی ہے۔