نامور پاکستانی اداکار احسن خان کے والد انتقال کر گئے، جس کی اطلاع اداکار نے اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے دی۔
احسن خان نے انسٹاگرام پر اپنے والد کے ہمراہ چند یادگار تصاویر شیئر کرتے ہوئے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای مشہد میں روضہ حضرت امام رضا کے احاطے میں سپردخاک
اداکار نے اپنے جذباتی پیغام میں لکھا کہ بعض جدائیاں انسان کو زندگی کی سب سے بڑی حقیقت یاد دلا دیتی ہیں کہ اس دنیا میں کوئی چیز ہمیشہ رہنے والی نہیں اور ہر امانت ایک دن اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں واپس لوٹ جاتی ہے۔
انہوں نے اپنے والد کو ایک شاندار انسان قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج وہ زندگی میں جس مقام پر ہیں، اس میں ان کے والد کا بنیادی کردار ہے۔
احسن خان نے اپنے والد کے لیے دعائے مغفرت کی اپیل کرتے ہوئے اس مشکل گھڑی میں اہلِ خانہ کے لیے بھی دعاؤں کی درخواست کی۔