اوساکا پریفیکچرل پولیس نے آن لائن فراڈ سے شہریوں کو آگاہ کرنے کے لیے ایک مصنوعی ذہانت پر مبنی ورچوئل پولیس افسر ’’اے آئی کو‘‘ متعارف کرائی ہے۔
یہ اے آئی کردار یوٹیوب پر ایک نوجوان خاتون کی شکل اور آواز میں عوام کو مختلف اقسام کے آن لائن فراڈ سے بچاؤ کے طریقے بتاتا ہے۔ وہ شہریوں کو خبردار کرتی ہے کہ اگر کوئی شخص ویڈیو کال پر خود کو پولیس افسر ظاہر کرے تو اس کے دھوکا باز ہونے کا قوی امکان ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں دو ماہ کی تعطیلات؛ کن سے جج کب دستیاب ہوں گے؟
یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جاپان میں گزشتہ سال سرمایہ کاری، جعلی رومانوی تعلقات، فرضی پولیس افسران اور مشہور شخصیات کے نام پر کیے جانے والے فراڈ کے نتیجے میں شہریوں کو 2 ارب ڈالر سے زائد کا مالی نقصان اٹھانا پڑا۔
’’اے آئی کو‘‘ کے نام میں ’’اے آئی‘‘ سے مراد مصنوعی ذہانت ہے، جبکہ ’’کو‘‘ جاپانی خواتین کے ناموں میں استعمال ہونے والا ایک عام لاحقہ ہے۔
یہ ورچوئل پولیس افسر حقیقی فراڈ کالز اور دھوکا دہی سے متعلق گفتگوؤں کی بنیاد پر تیار کی گئی ویڈیوز کے ذریعے عوام کو آگاہ کرتی ہے کہ فراڈیے کس طرح لوگوں کو اپنے جال میں پھنساتے ہیں اور کن علامات کی مدد سے ایسے فراڈ کی بروقت نشاندہی کی جا سکتی ہے۔