Gas Leakage Web ad 1

مسجد الحرام میں غسلِ کعبہ کی روح پرور سالانہ تقریب، ہزاروں لیٹر عرقِ گلاب اور آبِ زمزم کا استعمال

0

مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کے اندر خانہ کعبہ کی سالانہ غسلِ کعبہ کی روح پرور اور بابرکت تقریب انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوئی، جس میں ہزاروں لیٹر عرقِ گلاب اور آبِ زمزم استعمال کیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

تقریب میں شہزادہ سعود بن مشعل نے خادم الحرمین الشریفین کی جانب سے نیابت کرتے ہوئے شرکت کی۔ وہ نمازِ فجر کے بعد خانہ کعبہ میں داخل ہوئے اور غسلِ کعبہ کی رسمی کارروائی میں حصہ لیا۔

اس موقع پر مختلف اسلامی ممالک کے سفارت کاروں، اسلامی تعاون تنظیم کے نمائندوں، ممتاز علما، مشائخ اور دیگر اہم شخصیات نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں دو ماہ کی تعطیلات؛ کن سے جج کب دستیاب ہوں گے؟

غسلِ کعبہ کے دوران مسجد الحرام میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے، جبکہ تقریب کے دوران محدود تعداد میں زائرین کو طواف کی اجازت دی گئی تاکہ تمام انتظامات منظم انداز میں مکمل کیے جا سکیں۔

حکام کے مطابق کسوہ شریف کی حفاظت کے پیشِ نظر غسل کے عمل کے دوران خانہ کعبہ کے دروازے پر نصب پردہ عارضی طور پر اوپر اٹھا دیا گیا تاکہ اندر رسائی اور تقریب کی کارروائی آسانی سے انجام دی جا سکے۔

غسلِ کعبہ کی یہ سالانہ تقریب اسلامی دنیا کی اہم مذہبی روایات میں شمار ہوتی ہے، جس میں خانہ کعبہ کو آبِ زمزم اور عرقِ گلاب سے غسل دیا جاتا ہے۔ دنیا بھر کے مسلمان اس روحانی اور بابرکت تقریب کو نہایت عقیدت اور احترام کے ساتھ دیکھتے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.