Gas Leakage Web ad 1

ایران جنگ سے امریکی عوام کو بھاری قیمت چکانے کے سوا کچھ نہیں ملا، امریکی سینیٹر کی ٹرمپ پر تنقید

0

امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹ رہنما چک شومر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ سے امریکی عوام کو صرف کنفیوژن، افراتفری اور بھاری مالی بوجھ ملا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنگ کے ہر گزرتے لمحے کے ساتھ امریکی عوام کے اخراجات بڑھتے جا رہے ہیں۔ ان کے مطابق امریکی عوام نے ایران جنگ میں ٹرمپ کی ایک تاریخی غلطی کی قیمت ادا کی ہے اور یہ تنازع تاریخ میں بدترین خارجہ پالیسی مہمات میں شمار ہوگا۔

بہت زیادہ مقبول وہ پھل جسے کھانا آپ کو مچھروں کا پسندیدہ شکار بنا دیتا ہے

چک شومر نے کہا کہ یہ ایک مضحکہ خیز، مہنگی اور بے مقصد جنگ ہے جس سے کوئی واضح مقصد حاصل نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے مقرر کیے گئے اہداف میں سے عملی طور پر کوئی بھی ہدف حاصل نہیں کیا جا سکا۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس اور امریکی وزیر خارجہ عوام کے سامنے آ کر جواب دہی سے گریز کر رہے ہیں، جبکہ کسی کو معلوم نہیں کہ پس پردہ کیا خفیہ معاہدہ طے پایا ہے۔

چک شومر کے مطابق نام نہاد سمجھوتے کی تفصیلات کسی کے علم میں نہیں ہیں کیونکہ حکومت انہیں سامنے لانے سے گریز کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران جنگ کا خاتمہ ہونا چاہیے اور یہ جنگ کبھی شروع ہی نہیں کی جانی چاہیے تھی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.