Gas Leakage Web ad 1

وائٹ ہاؤس میں 250 سالہ جشن آزادی کی تقریب پر دھماکا خیز ڈرون سے مبینہ حملےکی سازش ناکام بنادی گئی

0

امریکی سکیورٹی اداروں کی جانب سے وائٹ ہاؤس میں 250 سالہ جشنِ آزادی کی تقریب پر دھماکا خیز ڈرون سے مبینہ حملے کی سازش ناکام بنا دی گئی۔

Gas Leakage Web ad 2

امریکی میڈیا کے مطابق یہ مبینہ حملہ ایف بی آئی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنایا۔ سکیورٹی اداروں نے اس مبینہ سازش کے الزام میں 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

اسحاق ڈار کا چینی ہم منصب سے رابطہ، ایران، امریکا امن معاہدے کا خیر مقدم

امریکی میڈیا کے مطابق اس مبینہ سازش میں ممکنہ طور پر ملوث 23 افراد کے خلاف بھی تفتیش جاری ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس سازش کا انکشاف 10 جون کو ہوا تھا، جس کے بعد مبینہ منصوبہ سازوں کی گرفتاری کا سلسلہ شروع کیا گیا۔

امریکی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس منصوبے میں دھماکا خیز مواد سے لیس ڈرونز استعمال کیے جانے تھے جنہیں علاقے کی مختلف عمارتوں کو نشانہ بنانے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.