پاکستان اور چین نے ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے ایم او یو کا خیرمقدم کیا، اس سلسلے میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی چینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔
منہ میں چھالوں سے پریشان؟ تو 9 آسان طریقے ان سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں
دوران گفتگو چینی وزیر خارجہ نے پاکستان کی سفارتی کوششوں اور ثالثی کردار کو سراہا اور عالمی امن کے لیے پاکستان کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔
دوسری جانب اسحاق ڈار نے ایران اور امریکا کے معاملے میں پاکستان کی کوششوں میں چین کی حمایت کو سراہا اور پاک چین پانچ نکاتی اقدام کا بھی اعتراف کیا۔
مزید برآں دونوں رہنماؤں نے فریقین کے درمیان طے پانے والی مفاہمت پر عمل درآمد کے لیے مسلسل رابطوں کی اہمیت پر زور دیا اور عالمی تجارت کے لیے آبنائے ہرمز کے کھلے رہنے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔