ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
آئی سی سی کے مطابق بھارت کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ کی وجہ سے پاکستان ویمنز ٹیم پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ لگایا گیا ہے۔
وائٹ ہاؤس میں 250 سالہ جشن آزادی کی تقریب پر دھماکا خیز ڈرون سے مبینہ حملےکی سازش ناکام بنادی گئی
آئی سی سی نے بتایا کہ پاکستان ٹیم مقررہ وقت میں ایک اوور پیچھے رہی۔
بھارت کے خلاف سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم کو جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔ آئی سی سی کے مطابق پاکستانی کپتان فاطمہ ثناء نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے سزا قبول کرلی۔
یاد رہے کہ اتوار کو برمنگھم میں کھیلے گئے آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ کے گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو 64 رنز سے شکست دی تھی۔
بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 170 رنز اسکور کیے تھے، جبکہ 171 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمنز ٹیم 106 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔