اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے آسٹریا، کرغزستان، پرتگال، ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو اور زمبابوے کو 15 رکنی سلامتی کونسل کی غیر مستقل نشستوں کے لیے منتخب کر لیا ہے، جن کی مدت دو سال ہوگی اور ان کا اطلاق یکم جنوری 2027 سے ہوگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی، جس نے ایک نشست کے لیے بھرپور لابنگ کی تھی، 104 ووٹ حاصل کر کے تیسرے نمبر پر رہا، جبکہ پرتگال کو 134 اور آسٹریا کو 131 ووٹ ملے۔
ایران نے کویت کے ہوائی اڈے پر حملہ نہیں کیا: ترجمان ایرانی پاسداران انقلاب
ایشیا پیسیفک گروپ کی نشست کے لیے فلپائن اور کرغزستان کے درمیان مقابلہ کئی راؤنڈز تک جاری رہا، جس کے بعد کرغزستان نے مطلوبہ دو تہائی اکثریت حاصل کر لی اور 49 کے مقابلے میں 142 ووٹ لے کر سلامتی کونسل کی پہلی بار نشست حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔
سلامتی کونسل اقوام متحدہ کا وہ اہم ادارہ ہے جو عالمی امن و سلامتی کے حوالے سے پابند فیصلے کرنے اور طاقت کے استعمال کی اجازت دینے کا اختیار رکھتا ہے۔ اس کے پانچ مستقل اراکین ہیں جنہیں ویٹو پاور حاصل ہے، جن میں برطانیہ، چین، فرانس، روس اور امریکا شامل ہیں۔
باقی دس اراکین کو جنرل اسمبلی منتخب کرتی ہے اور ہر سال پانچ نئے غیر مستقل اراکین شامل کیے جاتے ہیں۔