Gas Leakage Web ad 1

کسان کارڈ پروگرام: 8 لاکھ 32 ہزار کاشتکار مستفید، 86 فیصد قرضوں کی ریکوری

0

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق آٹھ لاکھ بتیس ہزار کاشتکاروں نے مجموعی طور پر دو ارب چون کروڑ روپے کے قرضے استعمال کر لیے۔ گندم کے موسم میں کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں نے ایک سو ارب روپے مالیت کے زرعی سامان خریدے، جبکہ خریف کی فصل کے لیے نوے ارب روپے کی مالی سہولت فراہم کی گئی۔

Gas Leakage Web ad 2

سندھ، پنجاب اور پختونخوا کے مختلف شہروں میں تیز ہوائیں،طوفان اور بارش، 20 سے زائد افراد زخمی

تین لاکھ کاشتکاروں نے کسان کارڈ کے ذریعے تیس ارب روپے کے زرعی سامان حاصل کیے۔ اعداد و شمار کے مطابق پانچ لاکھ اڑتیس ہزار کاشتکاروں سے سڑسٹھ ارب روپے وصول کیے جانے تھے، جن میں سے چھیاسی فیصد رقم کی واپسی ہو چکی ہے، جبکہ کاشتکاروں نے ستاون ارب روپے کی اقساط ادا کر دی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ کسان کارڈ کے ذریعے پنجاب کے کاشتکار کی حالت بدل رہی ہے۔ ان کے مطابق پنجاب کا کاشتکار اب کسی آڑھتی کا مقروض نہیں رہے گا بلکہ باوقار زندگی گزارے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے کاشتکار کو مالی خودمختاری اور خوشحالی کی طرف لے جانا ان کا خواب ہے۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ کاشتکاروں نے زرعی قرضوں کی بروقت ادائیگی کر کے ایک اچھی مثال قائم کی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.