Gas Leakage Web ad 1

سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ سیزن کی تاریخوں کا اعلان کردیا

0

سعودی وزارت حج و عمرہ نے آئندہ عمرہ سیزن کے آغاز سے متعلق اہم تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

سعودی وزارت کے مطابق عمرہ زائرین 15 ذوالحج 1448 ہجری سے مکہ مکرمہ میں داخل ہو سکیں گے، جبکہ عمرہ ویزوں کا اجرا 31 مئی 2026 سے شروع کیا جائے گا۔

چین میں ہونیوالی ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان

وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ نُسک ایپ کے ذریعے عمرہ اجازت نامے یکم جون 2026 سے دستیاب ہوں گے۔

ویزوں کی آخری تاریخ یکم شوال 1448 ہجری (9 مارچ 2027) مقرر کی گئی ہے، جبکہ زائرین کے داخلے کی آخری تاریخ 15 شوال 1448 ہجری (23 مارچ 2027) ہو گی۔

سعودی عرب سے زائرین کی روانگی کی آخری تاریخ 30 شوال 1448 ہجری (7 اپریل 2027) مقرر کی گئی ہے۔

سعودی حکام نے زائرین کو ہدایت کی ہے کہ وہ بروقت رجسٹریشن اور سفری دستاویزات مکمل رکھیں تاکہ عمرہ ادائیگی میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.