Gas Leakage Web ad 1

ہم ٹیم کی حیثیت سے یہی سوچتے ہیں کہ ہر سیریز، ہر میچ اور ورلڈ کپ میں اچھا کرنا ہے: بابر اعظم

0

سلہٹ میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہم ٹیم کی حیثیت سے یہی سوچتے ہیں کہ ہر سیریز، ہر میچ اور ورلڈ کپ میں اچھا کرنا ہے، کوئی بھی اس مائنڈ سے نہیں جاتا کہ ہم نے اچھا نہیں کرنا یا ہم نے نہیں جیتنا۔

Gas Leakage Web ad 2

بنگلادیش کے خلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ پچ بہت اچھی ہے اور بال عمدگی سے بیٹ پر آ رہا تھا لیکن ٹیم پارٹنر شپ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

امریکی صدر نے ایران کے خلاف جنگ سے متعلق مشاورت تیز کردی

انہوں نے کہا کہ میں نے اور سلمان آغا نے پارٹنر شپ بنانے کی کوشش کی، آغاز اچھا تھا لیکن بدقسمتی سے ہم اس میں ناکام رہے۔ ناہید رانا ریڈ بال کرکٹ کا ایک تیز رفتار بولر ہے، ہر ٹیم کے پاس 140 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ رفتار والے بولرز ہوتے ہیں اور بیٹرز ان کو ہینڈل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

بابر اعظم نے کہا کہ میں نے اپنی نیچرل گیم کھیلنے کی پوری کوشش کی لیکن بعض اوقات آپ رنز بناتے ہیں اور بعض اوقات نہیں بن پاتے۔

انہوں نے بتایا کہ اننگز کا ٹرننگ پوائنٹ میری اور سلمان علی آغا کی وکٹیں تھیں، ان دو وکٹوں کے بعد گیم کا مومینٹم تبدیل ہو گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم مسلسل کرکٹ کھیل رہے ہیں اور کسی قسم کی ذہنی رکاوٹ نہیں ہے، بس ہم پلان کے مطابق پارٹنر شپ نہیں بنا پا رہے۔ ٹیسٹ میچ میں دو سے تین اچھی پارٹنر شپ کی ضرورت ہوتی ہے، بیٹنگ یونٹ کو ذمہ داری لینا ہوگی اور پارٹنر شپ قائم کرنا ہوں گی۔

بابر اعظم نے مزید کہا کہ ایک وکٹ گرنے کے بعد دو سے تین وکٹیں جلد گر جاتی ہیں اور پھر ٹیم سنبھل نہیں پاتی، اس پر کام کرنا ہوگا۔ ہم سب اس بارے میں سوچ رہے ہیں کہ اسے کیسے بہتر بنایا جائے، کوچز اور کھلاڑی آپس میں بات کر رہے ہیں اور اگر کوئی رکاوٹ ہے تو اسے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ٹیم کی حیثیت سے یہی سوچتے ہیں کہ ہر سیریز، ہر میچ اور ورلڈ کپ میں اچھا کرنا ہے، کوئی بھی اس مائنڈ سیٹ کے ساتھ نہیں جاتا کہ ہم نے اچھا نہیں کرنا یا ہم نے نہیں جیتنا، ہر کسی کی کوشش یہی ہوتی ہے کہ مثبت کارکردگی دکھائے۔

بابر اعظم نے کہا کہ ہمیں غلطیاں کم سے کم کرنی ہوں گی، یہی سب کے لیے بہتر ہے۔

واضح رہے کہ سلہٹ میں جاری دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں بنگلادیش کے 278 رنز کے جواب میں 232 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ بابر اعظم 68، سلمان آغا 21 اور محمد رضوان 13 رنز بنا سکے۔

بنگلادیش نے دوسری اننگز میں دوسرے دن کے اختتام تک 3 وکٹ کے نقصان پر 110 رنز بنا لیے ہیں اور اسے پاکستان پر مجموعی طور پر 156 رنز کی برتری حاصل ہو چکی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.