جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے کہا ہے کہ اختلاف رائے کے باوجود امریکا نیٹو اتحاد میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمن چانسلر نے کہا کہ نیٹو اتحاد میں امریکا سب سے اہم شراکت دار ہے اور جرمنی میں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد میں ممکنہ کمی کا ایران سے متعلق معاملات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
دنیا کا وہ واحد منفرد برج جہاں آپ 4 ممالک کو بیک وقت دیکھ سکتے ہیں
انہوں نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ اختلافات کے باوجود امریکا نیٹو اتحاد میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔
دوسری جانب ایران کے ساتھ مثبت بات چیت جاری ہے، اور یہ عمل سب کے لیے نہایت مثبت ثابت ہو سکتا ہے، یہ بات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہی۔
ادھر جرمن وزارت اقتصادیات نے بتایا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آئندہ ہفتے یورپی یونین کی گاڑیوں پر 25 فیصد اضافی ٹیرف عائد کرنے کے اعلان کے بعد امریکا کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔
جرمن وزارت اقتصادیات کے مطابق اس معاملے پر یورپی کمیشن کے ساتھ بھی رابطہ برقرار ہے۔