Gas Leakage Web ad 1

ایران اور خطے کے ممالک کے مفادات میں جو ممکن ہوا روس کرے گا، پیوٹن کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات میں گفتگو

0

ماسکو: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سینٹ پیٹرز برگ میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی۔

Gas Leakage Web ad 2

روسی خبررساں ایجنسی کے مطابق صدر پیوٹن نے بتایا کہ انہیں ایران کے سپریم لیڈر کا پیغام موصول ہوا ہے۔ انہوں نے ایران کے سپریم لیڈر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے عباس عراقچی سے کہا کہ وہ ان کی جانب سے یہ پیغام پہنچائیں۔

روسی میڈیا کے مطابق صدر پیوٹن نے کہا کہ وہ پُرامید ہیں کہ ایرانی عوام اس مشکل وقت سے نکل جائیں گے اور خطے میں امن قائم ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اور خطے کے دیگر ممالک کے مفادات کے لیے روس جو کچھ ممکن ہوا، وہ کرے گا۔

پاکستان ریلویز میں سی ای او کی سیٹ گزشتہ 12روز سے خالی

صدر پیوٹن نے مزید کہا کہ روس ایران کے ساتھ اپنے اسٹریٹجک تعلقات کو برقرار رکھنے کا خواہاں ہے۔

ملاقات کے دوران ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ روس اور ایران کے تعلقات اسٹریٹجک شراکت داری پر مبنی ہیں اور یہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

روسی خبررساں ایجنسی کے مطابق عباس عراقچی نے ایران کی حمایت پر روس اور صدر پیوٹن کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی روس کے شمال مغربی شہر سینٹ پیٹرز برگ پہنچے تھے۔

یہ دورہ خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں نہایت اہم سمجھا جا رہا ہے، جہاں ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.