Gas Leakage Web ad 1

وزیر اعظم نے پی ایس ایل کے تینوں پلے آف میچز میں بھی تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دیدی

0

وزیر اعظم شہباز شریف نے پی ایس ایل سیزن 11 کے تینوں پلے آف میچز کے لیے بھی تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دے دی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ وزیر اعظم نے پی ایس ایل کے تینوں پلے آف میچز میں شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔

محسن نقوی کے مطابق کراچی اور لاہور میں کھیلے جانے والے پلے آف میچز کے دوران تماشائی اسٹیڈیم آ سکیں گے۔

پاکستان ریلویز میں سی ای او کی سیٹ گزشتہ 12روز سے خالی

چیئرمین پی سی بی نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ شائقین اسٹیڈیم آنے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کریں۔

اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے فائنل میچ کے لیے بھی تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دی تھی۔

واضح رہے کہ ایونٹ کا پلے آف مرحلہ کل سے شروع ہو رہا ہے۔

کراچی میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کوالیفائر میں آمنے سامنے ہوں گی، جبکہ بدھ کے روز پہلے ایلی مینیٹر میں حیدرآباد کنگز مین اور ملتان سلطانز کے درمیان مقابلہ لاہور میں ہوگا۔

اس کے بعد دوسرا ایلی مینیٹر یکم مئی کو لاہور میں کھیلا جائے گا، جبکہ پی ایس ایل 11 کا فائنل 3 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوگا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.